وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کریں گے، ٹرمپ کا اعلان

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے اس بیان سے ایران کے خلاف ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کے حوالے سے نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق انتخابات سے پہلے ایران کے ساتھ جنگ کے سیاسی اور معاشی اثرات پڑ سکتے ہیں، تاہم اس بیان کا مطلب یہ نہیں کہ واشنگٹن ایران پر دباؤ کے دیگر ذرائع بھی ختم کر دے گا۔

اگر امریکا انتخابات تک فوجی کارروائی سے گریز کرتا ہے تو اس دوران دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے لیے گنجائش پیدا ہوسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US