شرمپ فارمنگ کو مضبوط برآمدی صنعت بنایا جائے گا، وزیر بحری امور

image

ایکوا کلچر و شرمپ ویلیو چین ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں جھینگوں کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ شرمپ فارمنگ اور ایکوا کلچر کو مضبوط برآمدی صنعت بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان سے جھینگوں کی برآمدات 62 ملین ڈالر رہیں۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ شرمپ فارمنگ کے فروغ کے لیے معیاری بیج، بہتر خوراک اور بیماریوں سے بچاؤ کے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا، چین اور یورپی منڈیوں میں پاکستانی جھینگوں کی برآمدات بڑھانے کے لیے عالمی معیار پر پورا اترنا ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US