پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، ترجمان پاک فوج

image

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت ہے اور اس کے تحت تمام اقدامات دفاعی نوعیت کے ہوں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں موجود ہیں۔ معاہدے کے تحت فوجی دستوں کی تعیناتی اور استعمال کا فیصلہ آپریشنل کمانڈرز کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کسی ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا اور معاہدے کا مقصد سعودی عرب کا دفاع اور ممکنہ خطرات کو ناکام بنانا ہے۔

امریکا اور ایران کے تنازع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے پُرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی کے لیے غیر جانب دار ثالث کا کردار ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US