مالاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

image

مالاکنڈ، سوات، اپر سوات، بٹ خیلہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں میں تشویش پائی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US