خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ سے متعلق اہم فیصلوں کے لیے کل اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع ہے، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ خیبر پختونخوا کی صورتحال پر غور کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق حتمی فیصلہ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع سمیت صوبے کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ صوبے میں بعض اہم اختیارات وفاقی حکومت کے استعمال میں دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکلز 232 سے 234 تک کی متعلقہ آئینی گنجائش کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
تاہم، اجلاس اور مجوزہ اقدامات کے حوالے سے تاحال باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔