پاکستان کی ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار

image

پاکستان نے سعودی عرب کے ریاض میں کنگ خالد ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہری ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ حملے میں جانی نقصان اور افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر پاکستان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شہری آبادی اور اہم تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، جبکہ حوثیوں کی جارحیت کو کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے شہری آبادی اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US