آئی ایس پی آر کا پولیس شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی نغمہ جاری

image

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان پولیس کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

نغمے کے بول ’’ہم شہداء ہیں، ہم غازی ہیں، اللہ اکبر‘‘ پولیس کے افسران اور جوانوں کی ملک میں امن و امان کے قیام اور دفاعِ وطن کے لیے بے مثال قربانیوں اور عزم کی ترجمانی کرتے ہیں۔

خصوصی نغمے میں پولیس اہلکاروں کی ان خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے جو وہ اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر دن رات ملک و قوم کے تحفظ کے لیے انجام دے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے اس اقدام کے ذریعے پوری قوم کی جانب سے پولیس کے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانیاں قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US