پشین: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

image

سیکیورٹی فورسز اور ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع پشین کے علاقے سرانان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود سے بھری گاڑی تحویل میں لے لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے اسلحے میں تین آر پی جی، چار لائٹ مشین گنز، ایک مشین گن، دستی بم، راکٹس اور بھاری مقدار میں گولہ بارود شامل ہے۔ کارروائی کا مقصد افغانستان سے گولہ بارود کی منتقلی کے منصوبے کو ناکام بنانا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گرد عناصر کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ مشتبہ عناصر کی تلاش کے لیے کارروائیوں کا دائرہ وسیع کیے جانے کا امکان ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US