کوئٹہ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر گیا، دونوں پائلٹ شہید

image

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فضائیہ کا زیرِ تربیت مشاق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد نے جامِ شہادت نوش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں، جبکہ قوم شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US