خیبرپختونخوا کی صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب

image

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور حساس اضلاع میں امن و امان سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کریں گے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام سمیت متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے 12 حساس اضلاع میں فوج کی تعیناتی اور اس حوالے سے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US