ریاض ایئرپورٹ بند، پاکستان سے درجنوں پروازیں منسوخ

image

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع کردی گئی جبکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث متعدد بین الاقوامی ایئرلائنز نے ریاض کے لیے پروازیں معطل کردیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے ریاض جانے والی آج کی 32 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جبکہ اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 753 کو دمام اتار لیا گیا۔

سعودی حکام کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں توسیع ریڈار اور کمیونیکیشن نظام کے جائزے کے لیے کی گئی ہے۔ دوسری جانب جدہ، مدینہ اور دمام کے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US