اسلام آباد میں لائبہ اعجاز کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم اور اسکالرشپ دلوانے کا جھانسہ دے کر 93 لاکھ روپے ہتھیانے والے گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے امریکی ویزا اور اسکالرشپ کے نام پر لائبہ کو جعلی اسکالرشپ، یونیورسٹی آفر لیٹرز اور فیس کی رسیدیں فراہم کیں۔
امریکا میں تعلیم اور اسکالرشپ کا خواب مبینہ فراڈ ثابت ہونے کے بعد لائبہ کو شدید مالی نقصان اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے 9 اکتوبر کو مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔
پولیس اور ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، جبکہ فراڈ میں مزید افراد کے ملوث ہونے کے امکان پر تفتیش جاری ہے۔