نجی اسکولوں کی چھٹیوں کی فیس پر سندھ ہائیکورٹ کا اہم حکم

image

سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ جون اور جولائی کی چھٹیوں کی فیس وصولی کا نوٹس مئی میں جاری کیا جائے جبکہ دونوں ماہ کی فیس کی ادائیگی کے لیے الگ الگ مقررہ تاریخیں دی جائیں۔

عدالت میں گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس، کتابوں اور یونیفارم کی خریداری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسکول انتظامیہ فیس وصولی کے لیے بیک وقت دو دو واؤچر جاری کرتی ہے، جبکہ چھٹیوں کے دوران اسکول میں سرگرمیاں بھی نہیں ہوتیں۔

عدالت نے اسکول انتظامیہ کو ایک ساتھ فیس وصول کرنے سے روکتے ہوئے جون کی فیس کے لیے 30 جون اور جولائی کی فیس کے لیے 30 جولائی تک ادائیگی کی مہلت دینے کی ہدایت کی۔

کتابوں اور یونیفارم کے معاملے پر عدالت نے اسکول ڈائریکٹوریٹ اور دیگر فریقین کو آئندہ دو ہفتوں میں اجلاس کرکے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست نمٹا دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US