سندھ حکومت اور نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کو نادرا کے محفوظ ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد سندھ ایسا کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔
معاہدے کے تحت تعلیمی ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا جبکہ جعلی اسناد اور دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینے جیسے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کے مطابق طلبہ کی تصدیق شدہ تعلیمی اسناد پاک آئی ڈی ایپ پر دستیاب ہوں گی جس سے امتحانی نظام میں شفافیت اور اسناد کی تصدیق کا عمل آسان ہوگا۔
معاہدے کی تقریب میں صوبائی وزیر، ڈی جی نادرا اور تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔ ڈی جی نادرا نے بتایا کہ ادارہ تمام تعلیمی بورڈز کو انٹیگریشن کی سہولت مفت فراہم کرے گا۔