ملکی سلامتی، قومی پرچم اور ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، فیصل واوڈا

image

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی نشاندہی وہ ایک سال قبل ہی کرچکے تھے، پاکستان کا پرچم نہ اٹھانے کی بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے، پاکستان سے بڑا کوئی نہیں اور خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے 13 سالہ دورِ حکومت میں صرف تباہی دیکھنے کو ملی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبر پختونخوا کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، صوبہ پاکستان کا حصہ ہے اور ہم سب ملک کے محافظ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے اور ہمیں اپنے سپہ سالار کی قدر کرنی چاہیے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کا حصہ بنی ہوئی تھی۔ پاکستان کی تاریخ اور قربانیوں کی داستان نئی نسل کو سنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابھی پارٹ ون ہے، پارٹ ٹو بھی آئے گا اور پارٹ تھری بھی آسکتا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے سیاسی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رہنماؤں کی حالت دیکھیں، وہ کھڑے نہیں ہو سکتے اور انگریزی بھی نہیں بول سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اپنے سے دس گنا بڑے دشمن کے خلاف جنگ جیت سکتا ہے تو پھر دیگر مسائل حل کرنا بھی ناممکن نہیں۔

فیصل واوڈا نے زور دیا کہ پاکستان کی سلامتی، قومی پرچم اور ملکی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US