پی ٹی آئی کا زیرِ حراست ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ، عامر ڈوگر کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے زیرِ حراست ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز فوری جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ کر زیرِ حراست ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

خط میں حاجی امتیاز، جمال احسن، ثناء اللہ مستی خیل، داور کنڈی، جنید اکبر، امجد علی خان، فضل محمد خان اور عادل خان بازئی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ ارکان کو ایوان کی کارروائی میں شرکت کے لیے فوری طور پر پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US