حکومت اپوزیشن سے دوبارہ مذاکرات شروع کرے، ایمرجنسی ہمیشہ نہیں رہ سکتی: بلاول بھٹو زرداری

image

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن سے دوبارہ مذاکرات کا عمل شروع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپوزیشن سے بات چیت کے لیے ایک بار پھر آگے بڑھے اور سیاسی معاملات کو مفاہمت سے حل کرنے کی کوشش کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے تجویز دی کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مذاکرات کی طرف واپس آنا چاہیے کیونکہ ایمرجنسی کی صورتحال کو ہمیشہ برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں سیاسی مسائل کے حل اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہی واحد حل ہے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے متعلق پارلیمانی اجلاس کی خبروں کی سخت تردید کی اور انہیں فیک نیوز قرار دیا۔

صحافی کی جانب سے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گورنر کے پی کے پر غصہ ہونے کے سوال پر انہوں نے وضاحت کی کہ اس وقت گورنر خیبرپختونخوا پر پہلے ہی بھاری ذمہ داریاں عائد ہیں، اس لیے وہ اپنے ہی گورنر پر کیوں غصہ کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US