پنجاب اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت میں قرارداد جمع

image

پنجاب اسمبلی میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد نے جمع کرائی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے قومی مفاد کو سیاسی مصلحتوں پر ترجیح دینے کے مؤقف کو سراہا گیا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم شہباز شریف کو ملکی مفاد کو ترجیح دینے پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ وزیراعظم نے ممکنہ سیاسی نقصان کی پروا کیے بغیر قومی مفاد کو مقدم رکھا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ریاستی اداروں کی مؤثر عمل داری یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US