پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے محکمہ صحت، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ ماحولیات اور دیگر محکموں میں مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارشات جاری کردی ہیں۔ بعض اسامیوں پر مطلوبہ تعداد سے کم امیدوار کامیاب ہوئے، جس کے باعث متعدد نشستیں خالی رہ گئیں۔
پی پی ایس سی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق سینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک نیورو سرجری کی اسامی پر چوہدری ارسلان احمد اور ایم سلمان احمد کی تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے، جبکہ سینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک سرجری کی 16 اسامیوں پر 13 امیدواروں کی سفارش کی گئی اور تین اسامیاں خالی رہ گئیں۔ کامیاب امیدواروں میں سمرہ آصف، صدف نورین حفیظہ، چوہدری احتشام عظمت، اقرا امین اور لائق احمد شامل ہیں۔
سینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری کی ایک اسامی پر ایک امیدوار کی تقرری کی سفارش کی گئی، جبکہ 12 اسامیاں خالی رہ گئیں۔ سینئر رجسٹرار ای این ٹی کی سات اسامیوں پر چھ امیدواروں کی سفارش کی گئی اور ایک اسامی خالی رہی۔ کامیاب امیدواروں میں انعم شہزادی، بہرام افضل، فرحان احمد، سخن شاہد اور ثنا ہارون شامل ہیں۔
سینئر رجسٹرار ڈرماٹولوجی کی پانچ اسامیوں پر چار امیدواروں کی سفارش کی گئی، جبکہ ایک اسامی خالی رہ گئی۔ کامیاب امیدواروں میں محمد عامر سلیم، سارہ عارف، محمد انیس اور محمد آصف ممتاز شامل ہیں۔ سینئر رجسٹرار چائلڈ اینڈ ایڈولیسنٹ سائیکاٹری کی ایک اسامی پر ثانیہ ممتاز طاہر کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ صحت میں سینئر رجسٹرار کارڈیالوجی کی 40 اسامیوں پر 33 امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارش کی گئی، جبکہ سات اسامیاں خالی رہ گئیں۔ کامیاب امیدواروں میں ظفر اقبال، وقاص اشرف ڈار، محمد صہیب یوسف، محمد سعید خالد اور محمد ارسلان ابراہیم شامل ہیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ویٹرنری اسپیشلسٹ کے حتمی نتائج بھی جاری کردیے گئے ہیں، جن کے تحت چھ امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارش کی گئی۔ کامیاب امیدواروں میں احمد شکور بھٹہ، محمد شہزاد شفیق، حافظ تنویر الحسن، محمد فہیم ارشد اور مریم افضل خان شامل ہیں۔ فوڈ اتھارٹی میں سینئر آڈیٹر کی آسامیوں کے نتائج کے مطابق محمد احمد اعوان اور طارق عزیز ملک کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ ماحولیات میں سینئر انسپکٹر کی 15 اسامیوں پر تمام 15 امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارش کی گئی۔ کامیاب امیدواروں میں بشریٰ کرامت، حسن سردار گجر، سیدہ مقدس زہرا، نتاشا دیدار اور رملہ نواز شامل ہیں۔
دیگر اسامیوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنالوجی کی ایک نشست پر طیبہ جمیل اور ڈویژنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر سرگودھا کی ایک اسامی پر اویس سعید کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ کی سات اسامیوں پر تقرری کے لیے امیدواروں کی سفارش کی گئی، جن میں علی اصغر، محمد طلحہ، یاسر محمود، انیزہ قیصر اور بسمہ شامل ہیں۔
پی پی ایس سی کے نتائج کے مطابق بلڈنگ انسپکٹر کی 156 اسامیوں پر 127 امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے۔