پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری

image

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور صوبے سے متعلق آئینی اعلان کی منظوری دے دی۔

پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جانب سے پیش کردہ قراردادوں کو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے مشترکہ اجلاس میں منظور کیا گیا۔

منظور کردہ پہلی قرارداد کے تحت آئین کے آرٹیکل 232 کی شق (7) کے تحت صدر مملکت کی جانب سے 11 اکتوبر 2026 کو خیبرپختونخوا میں جاری کردہ ایمرجنسی کے اعلان کی منظوری دی گئی۔

دوسری قرارداد کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 234 کی شق (3) کے تحت صدر مملکت کی جانب سے 11 اکتوبر 2026 کو خیبرپختونخوا سے متعلق جاری کردہ اعلان کی بھی منظوری دے دی گئی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں کا تعلق صوبے میں آئینی طور پر ایمرجنسی کے نفاذ اور آرٹیکل 234 کے تحت جاری کردہ اعلان کی توثیق سے ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US