پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہوگیا؛ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

image

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر کے لیے ہوگا۔ پیٹرول کی قیمت میں کمی سے صارفین کو کچھ ریلیف ملے گا، تاہم ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث اس کے استعمال سے وابستہ اخراجات میں معمولی اضافہ ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US