ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اترنے کے باعث ڈاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت تقریباً تین گھنٹے تک متاثر رہی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کرکے ملت ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ ٹریک کی بحالی اور بوگی کو ہٹانے کے لیے روہڑی سے بھاری مشینری طلب کی گئی۔
ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور متاثرہ بوگی سمیت ریلوے ٹریک کا معائنہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ معمولی نوعیت کا تھا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ ٹریک کی بحالی کے لیے کارروائی جاری رہی۔
واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ملت ایکسپریس کا افتتاح گزشتہ روز ہی کیا گیا تھا۔