خیبر پختونخوا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

image

خیبرپختونخوا میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے گڑھی قمر دین میں درجنوں دکانوں کی غیرقانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی موجودگی میں بھاری مشینری کی مدد سے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

انتظامیہ کے مطابق آپریشن کا مقصد رنگ روڈ اور ملحقہ علاقوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ، سڑک کی حدود بحال کرنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، جبکہ غیرقانونی تعمیرات دوبارہ قائم ہونے سے روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

انتظامیہ نے شہریوں اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر غیرقانونی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور کارروائیوں کے دوران انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

خیبرپختونخوا میں تجاوزات کے خلاف جاری اس کارروائی کا مقصد عوامی راستوں کو بحال کرنا اور ٹریفک کی مشکلات کم کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US