جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب وفاقی آئینی عدالت میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس عامر فاروق نے ان سے حلف لیا۔
تقریب میں عدالت کے ججز، عدالتی افسران، عملے اور لاء افسران نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان 19 سے 22 اکتوبر تک آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرۂ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔
جسٹس امین الدین خان کی بیرونِ ملک مصروفیات کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔