پیٹرول 5 روپے 16 پیسے، ڈیزل 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر سستا

image

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 386 روپے 30 پیسے سے کم ہو کر 381 روپے 14 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے سے کم ہو کر 389 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 20 اکتوبر سے ہوگا، جس سے صارفین کو ایندھن کی مد میں کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US