خیبرپختونخوا حکومت سے مزید مذاکرات نہیں ہوں گے، باب بند ہوچکا ہے، عطاء اللہ تارڑ

image

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مزید مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا باب بند ہو چکا ہے، اب مزید بات چیت کی گنجائش نہیں۔

نجی ٹی وی کی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ٹرین اسٹیشن سے روانہ ہو چکی ہے، ان کے اس بیان کو صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے خاتمے کا واضح اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک قابل ٹیم سامنے آئی ہے۔

عطاء اللہ تارڑ کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں اور صوبے ہی میں موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US