وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع کر دی ہے، رہ جانے والے عازمینِ حج آج رات 12 بجے تک واجبات جمع کروا سکتے ہیں۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق تقریباً 1200 عازمینِ حج مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہیں کروا سکے، جنہیں ادائیگی کے لیے انفرادی پیغامات بھی ارسال کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ رہ جانے والے عازمینِ حج کے لیے واجبات جمع کروانے کا آج آخری موقع ہے۔ مقررہ وقت تک دوسری قسط جمع نہ کروانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ کر دی جائے گی، جبکہ پہلی قسط کی رقم واپس کر دی جائے گی۔