پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔
پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ محمود اچکزئی بانی پی ٹی آئی کے مقرر کردہ قائدِ حزب اختلاف ہیں، لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو لاپتا کیا گیا اور ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اٹھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی سے متعلق غلط بیانیہ بنایا گیا اور مذاکرات کو جان بوجھ کر ناکام بنایا گیا۔
سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں جس کے لیے مولانا فضل الرحمان سمیت اہم سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں۔