پاکستان میں معاشی استحکام روزگار کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے، عالمی بینک

image

عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورت حال سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کے باوجود روزگار کے بڑھتے ہوئے تقاضے پورے کرنے کے لیے معاشی ترقی کی موجودہ رفتار ناکافی ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً 36 لاکھ نوجوان روزگار کی تلاش میں لیبر مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں، جس کے باعث روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مزدوروں کی آمدن میں کمی جبکہ مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام کی معاشی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

عالمی بینک کے تخمینے کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو معاشی ترقی کے ثمرات عام شہریوں تک پہنچانے اور بڑھتی ہوئی افرادی قوت کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US