سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین اور دیگر مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی تصدیق پر عمل درآمد کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
سرکلر کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ویکسی نیشن کارڈ کی تصدیق کا عمل اب 20 نومبر کو صبح 10 بجے سے شروع ہوگا۔ اس سے قبل بغیر ویکسی نیشن کارڈ سفر پر پابندی کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی ایئرپورٹ کی سرکاری ڈسپنسری میں 24 گھنٹے ویکسی نیشن کی سہولت دستیاب تھی، جبکہ دور دراز سے آنے والے زائرین اور دیگر مسافروں کے لیے ڈیپارچر لاؤنج میں بھی ہنگامی بنیادوں پر ویکسین لگانے کا انتظام کیا گیا تھا۔