پاکستان میں ایل پی جی کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور شمالی علاقوں میں اس کی قیمت 750 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
گیس کے بڑھتے نرخوں اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کے لیے حکومت ماہانہ بنیادوں کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر ایل پی جی کی قیمتیں مقرر کرنے کے طریقہ کار پر غور کر رہی ہے۔
اس متوقع فیصلے کے باعث گھریلو سلنڈر کی قیمت 10 ہزار روپے سے تجاوز کر جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ایل پی جی درآمد کنندگان نے موجودہ فارمولے پر نظرثانی کرتے ہوئے ماہانہ کے بجائے ہفتہ وار یا روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں طے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔