وزیراعظم پشاور پہنچ گئے، اہم اجلاس میں شہدا کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان متوقع

image

وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے لیے پشاور پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی ان کے ہمراہ پشاور پہنچے ہیں۔

گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والے اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہدا کے اہل خانہ کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US