برطانیہ کے شاہ چارلس نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا سرکاری دورے پر شاندار استقبال کیا ہے۔
یہ عمان کے کسی سلطان کا 44 سال بعد پہلا سرکاری ریاستی دورہ ہے۔
تقریب اور خطاب کے دوران شاہ چارلس نے صحیح مسلم کی ایک حدیث عربی زبان میں پڑھ کر سنائی اور عمانی عوام کے اچھے کردار کی پرزور تعریف کی۔
مذکورہ حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ اگر تم عمان کے لوگوں کے پاس جاتے تو وہ نہ تمہیں گالی دیتے اور نہ تمہیں تکلیف پہنچاتے۔
اس کے علاوہ، شاہ چارلس نے آبنائے ہرمز کو کھلوانے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے فروغ کے لیے عمان کی سفارتی کوششوں کو بھی بھرپور انداز میں سراہا۔