وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر جو شامل نہیں ہوگا وہ مائنس ہوجائے گا اور جو بھی سیاسی جماعت پورے خلوص کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی وہ سیاست سے باہر ہوجائے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے گورنر نے 160 ارب روپے کا تقاضا کیا تھا جس کی وزیراعظم نے فوری منظوری دے دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کے پی سے دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا کیونکہ اس کا خاتمہ کرنا ہی پہلی ترجیح ہے کیونکہ اس کے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت 28 ویں آئینی ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی مسودہ سامنے آیا ہے، لیکن دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔