خواتین اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہ کریں، ملزمان بلیک میل کرتے ہیں، محسن نقوی

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں این سی سی آئی اے کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ خدارا کسی بھی صورت اپنی تصاویر اور ویڈیوز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، کیونکہ ملزمان ان کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سائبر کرائم کے پاس بچیوں سے ہراسانی کے کیسز سب سے زیادہ موصول ہو رہے ہیں، جس کے پیش نظر بچیوں اور عام آدمی کے لیے جلد ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی نے شہریوں کو خبردار کیا کہ اگر کوئی آن لائن یا بیمار بن کر رقم کا مطالبہ کرے تو اسے ہرگز پیسے ٹرانسفر نہ کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں این سی سی آئی اے کے پاس اس وقت 61 افراد پر مشتمل عملہ موجود ہے اور سائلین کے مسائل کے حل کے لیے نفری پوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے نے کئی اہم کیسز میں ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور سائبر پولیس کو ہر لحاظ سے مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ سائبر کرائم میں ملوث افراد خواہ وہ سرکاری ملازم ہی کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US