حوثیوں سے وابستہ المسیرہ ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا اور مغربی ساحلی شہر موخا پر سعودی فوجی اتحاد کے فضائی حملوں میں ہلاکتیں اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ دوسری جانب سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ’سعودی عرب کے شہروں طائف اور ینبع کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے گئے ہیں۔‘
صنعا اور موخا پر سعودی حملوں میں ہلاکتوں کی اطلاعات، سعودی اتحاد کا ریاض، طائف اور ینبع کی جانب داغے گئے میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ