یمن کے حوثی گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سنیچر کے روز سعودی عرب کی جانب سے دارالحکومت صنعا پر کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے سعودی عرب کے مختلف شہروں کی جانب داغے گئے دو میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی اتحاد کے صنعا پر فضائی حملے، حوثیوں کا 11 ہلاکتوں کا دعویٰ