وادی نیلم میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں چار بچے جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ نگدر کناری کے قریب پیش آیا، جہاں اسکول جانے والے بچوں کی گاڑی بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو ٹیموں نے دریا سے چار بچوں کی لاشیں نکال کر مقامی اسپتال منتقل کردیں، جبکہ زخمی بچوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا۔