خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں 66 فیصد کمی ریکارڈ

image

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی تازہ رپورٹ کے مطابق پانچ ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں کی تعداد میں تقریباً 66 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 18 سے 24 ستمبر کے دوران ملک میں دہشت گردی کے 61 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جن کی تعداد 16 سے 22 اکتوبر کے ہفتے میں کم ہو کر 21 رہ گئی۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں بھی عسکریت پسندوں کے حملوں میں 38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پی آئی سی ایس ایس کے مطابق 16 سے 22 اکتوبر کے دوران دہشت گرد حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد بھی گزشتہ ہفتے کے 20 سے کم ہو کر 11 رہ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 10 آپریشنز میں 33 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا، جس سے دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کی پیش رفت نمایاں ہوتی ہے۔

رپورٹ میں فتنہ الہندوستان میں قیادت کے تنازع اور فتنہ الخوارج کی جانب سے پروپیگنڈے کی حکمت عملی میں تبدیلی کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US