نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

image

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری، سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاک چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں مسلسل پیش رفت کو سراہتے ہوئے رابطوں، زرعی جدت اور عوامی سطح پر تبادلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں نئے دور میں پاک چین مشترکہ مستقبل کی برادری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے مسلسل تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں جانب سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US