قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دہشتگرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک

image

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد کمانڈر دسمبر 2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا، جبکہ 2024 سے دہشتگرد گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی کر رہا تھا۔ وہ غیر مقامی دہشتگردوں کو ژوب، شیرانی اور شعبان کے علاقوں میں مستقل رہائش فراہم کرنے میں بھی معاونت کرتا رہا۔

ذرائع کے مطابق عادل شاہ عرف درویش 2022 اور 2023 کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کے لیے بھتہ خوری کی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ اس کے خلاف انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں 19 ایف آئی آرز درج تھیں، جبکہ حکومت کی جانب سے اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US