سرکریک میں بھارتی فورسز کی کارروائی، سجاول کے 4 ماہی گیر گرفتار

image

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سرکریک کے علاقے میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی کشتی قبضے میں لے لی ہے۔

فشر فوک فورم کے وائس چیئرمین نور محمد تھیمور کے مطابق گرفتار ہونے والے ماہی گیروں میں عبد القادر تھیمور، محمد موسیٰ، اصغر تھیمور اور احسان شامل ہیں، جن کا تعلق سجاول کے ساحلی علاقے چھچھ جہان خان سے ہے۔ یہ ماہی گیر گہرے سمندر میں مچھلی اور جھینگے کے شکار کے لیے گئے تھے جہاں انہیں گرفتار کیا گیا۔

فشر فوک فورم نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار ماہی گیروں کی خیریت اور ان کی قانونی حیثیت سے متعلق فوری معلومات فراہم کی جائیں اور انسانی بنیادوں پر ان کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US