پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے وفود کا دورہ تہران آج: ملاقات کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حالیہ دورہ تہران میں پیش کی تھی، ایران

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آج (26 اکتوبر) ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ تہران میں ہونے والے مشترکہ اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حالیہ دورہ تہران کے دوران پیش کی تھی۔ سعودی حکام کے مطابق مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے نمائندے آج ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی سے بھی ملاقات کریں گے۔
  • ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری نے تصدیق کی ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان اور ترک انٹیلیجنس سربراہ ابراہیم کالن آج تہران کا دورہ کریں گے
  • ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ ایرانی رہنماؤں کے اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے حالیہ دورہ تہران میں پیش کی گئی: ایرانی وزارت خارجہ
  • خالد بن سلمان تہران میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے، مسعود پزشکیان اور محسن رضائی سے بھی ملاقات ہو گی: سعودی حکام
  • سعودی قیادت میں یمنی حوثیوں کے خلاف سرگرم عسکری اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ریاض کی جانب داغا گیا بلیسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ہے
  • نیتن یاہو کو ووٹ دیں تاکہ ہم نے جو کام شروع کیا ہے اسے مکمل کیا جا سکے: ٹرمپ کی اسرائیلی ووٹرز سے اپیل
  • برازیل کے صدر لولا دا سلوا سخت مقابلے کے بعد چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں
  • ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کا 90 فیصد کام مکمل کر چکے ہیں: نیتن یاہو کا دعویٰ

پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے وفود کا دورہ تہران آج: ملاقات کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حالیہ دورہ تہران میں پیش کی تھی، ایران


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US