سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مرحوم جنرل عبدالوحید کاکڑ کی شاندار عسکری خدمات، قائدانہ صلاحیتوں اور پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر و استقامت عطا کرے۔