بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے مقرر

image

پاکستان میں بینکوں کے یومیہ نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ نئی حد کے مطابق 30 لاکھ روپے سے زائد نقد لین دین کی رپورٹ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو دینا ہوگی۔

دوسری جانب منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے پر اتفاق کیا گیا ہے تاہم اس کا اطلاق ایس او پیز کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔

حکومت نے ورچوئل اثاثہ جات کو بھی انسدادِ منی لانڈرنگ نظام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسدادِ منی لانڈرنگ قانون کے تحت اختیارات دے دیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US