حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 29 اکتوبر کے لیے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔