پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے انہیں آئندہ اچھے دن نظر نہیں آرہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ اتنی جلدی نئے صوبوں کی حمایت کا اعلان کر دیں گے۔
سندھ کی اپنی ایک تاریخ اور شناخت ہے جس کو دیگر صوبوں کی طرح نہیں دیکھا جا سکتا، جبکہ سندھ کے عوام اور سندھ اسمبلی نئے صوبوں کے قیام کی تجویز کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں اور صوبوں کے نام تبدیل کرنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کا تھا، حالانکہ وہاں کے گورنر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
جے یو آئی کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی کوئی تحریک ہوتی نظر نہیں آرہی، کیونکہ اگر جے یو آئی کو احتجاج کرنا ہوتا تو وہ اب تک کرچکی ہوتی۔