بلوچستان میں ضروری مرمتی کام کے باعث ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔
پاکستان ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوگی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جناح پیپلز ٹرین بھی آج نہیں چلائی جائے گی۔ ٹرین آپریشن کی معطلی کا فیصلہ ریلوے ٹریک پر ضروری مرمتی کام کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پاکستان ریلوے کے مطابق مرمتی کام کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر متاثر رہے گی۔