پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 85 پیسے فی لیٹر مہنگا

image

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر کی سابقہ قیمت پر دستیاب رہے گا جبکہ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 82 پیسے سے بڑھا کر 400 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 30 اکتوبر کےلیے ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US