مکہ مکرمہ کی جانب بڑھنے والا حوثیوں کا ڈرون تباہ

image

سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی سمت بھیجا گیا ڈرون فضائی کارروائی میں تباہ کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ڈرون کو کس مقام پر اور کس دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا گیا، اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب سعودی اتحادی فوج کے ڈرون گرانے سے متعلق حوثیوں کی جانب سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ واقعے کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہوسکی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US